ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو میں عبدالبشیر پر قاتلانہ حملہ کے الزام میں چار ملزمان گرفتار

منگلورو میں عبدالبشیر پر قاتلانہ حملہ کے الزام میں چار ملزمان گرفتار

Sat, 06 Jan 2018 20:50:46    S.O. News Service

 بھٹکل:6/ جنوری (ایس اؤنیوز)کاؤور پولس تھانہ حدود کے کوٹار چوکی کے قریب عبدالبشیر پر قاتلانہ حملے میں  ملوث ملزموں کو گرفتار کرنے میں منگلورو شہری سی سی بی پولس کامیاب ہوگئی ہے۔

پولس کی تحویل میں لئے گئے ملزموں کی شناخت کاسرگوڈ ،کرشنانگر کے مکین شری جیت پی کے عرف شریجو(25)، منگلورو پڈیل کے کشن پجاری (21)، دھنش پجاری (22)اور منجیشور کونجتور کے سندیش کوٹیا ن(22) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پولس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ملزم شریجیت کے خلا ف کاسرگوڈ پولس تھانہ حدود میں 6کیس اور الال تھانہ حدود میں ایک معاملہ در ج ہے۔ کشن پجاری کے خلاف کل 3مقدمات درج ہیں۔ دھنش پجاری کے خلا ف کنکناڑی پولس تھانےمیں حملہ اور ماردھاڑ کامعاملہ ہے۔ سندیش کے خلاف کاسرگوڈ ضلع کے بدیڈکا تھانے میں ایک کیس درج ہے۔

خیال رہے کہ 3جنوری کو رات 10بجے کوٹارچوکی کے قریب فاسٹ فوڈ کے بیوپاری عبدالبشیر پر بائک پر سوار چار لوگوں نے  قاتلانہ حملہ کیا تھا اور عبدالبشیر کو شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔حملہ کے بعد عبدالبشیر کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں وہ زیر علاج ہے ۔ معاملے کو لےکر کاؤور پولس تھانے میں کیس درج کیا گیا تھا۔


Share: